میسور: کرناٹک کانگریس کے ورکنگ صدر اور سابق ایم پی آر دھروونارائن کا ہفتہ کی صبح دیہانت ہوگیا۔ دھرو نارائن کی عمر 61 سال تھی۔ سینے میں درد کی شکایت کے بعد انہیں صبح 6.40 بجے کے قریب ان کے ڈرائیور کے ذریعہ ڈی آر ایم ایس ہسپتال لایا گیا تاہم انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج سومپا بومئی نے ٹویٹر پر لکھا کہ دھرو نارائن، سابق رکن پارلیمنٹ اور کرناٹک کانگریس کے ورکنگ صدر کے دیہانت پر گہرا دکھ ہوا ہے ۔ ان کی آتما کو شانتی ملے اور خدا ان کے مداحوں اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے ۔