بنگلورو: سال 2020ء کو حکومت کیلئے کڑی آزمائش قرار دیتے ہوئے کرناٹک کے چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا نے کہا کہ یہ سال کرناٹک کیلئے مشکلات سے بھرپور تھا۔ وبائی امراض، خشک سالی، سیلاب نے کرناٹک کو متاثر کیا ہے۔ آنے والے سال 2021ء میں ریاست کو 30 ہزار کروڑ روپئے کے مالیہ کی کمی کا سامنا ہوگا۔ نئے سال کے موقع پر یدی یورپا نے کہا کہ آنے والے مالیاتی سال کرناٹک کو فینانشیل طور پر دھکہ لگنے کا امکان ہے۔ کوروناوبا کے باعث ریاست میں معیشت کمزور ہوگئی ہے۔ آئندہ بجٹ میں حکومت کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔