کرناٹک کی حکومت سلی کان سٹی میں بہترین سائیکل ٹریک بنائے گی : بسوراج بومئی

   

بنگلورو ۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے اتوار کے روز کہا کہ حکومت سلیکان سٹی کی چاروں سمتوں میں بہترین سائیکلنگ ٹریک بنائے گی۔ بومئی نے ہندوستانی اولمپک کھیل اسٹاروں کی حمایت میں آج یہاں منعقدہ ایک سائکلوتھان کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد کہا کہ بنگلور سنٹرل کے رکن پارلیمنٹ پی سی موہن نے شیورام کارنت لے آوٹ میں ایک سائکل ٹریک بنانے کی تجویز پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار شیورام کارنت لے آوٹ سمیت چار سمت میں بہترین سائکل ٹریک بنائے گی۔ بی جے پی یووا مورچہ کے ذریعہ منعقد سائکلوتھان میں بنگلور شمال کے ممبرپالیمنٹ ڈی وی سدانند گوڑا ، بنگلور جنوبی رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی یووا مورچہ کے قومی صدر تیجسوی سوریا اور ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے شرکت کی۔