کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں ہفتہ کے دن کرائم برانچ نے شہر میں غیر قانونی طور پر رہنے والے 30 بنگلہ دیشیوں کو حراست میں لے لیا ہے، جوائنٹ پولس کمشنر سندیپ پاٹل نے بتایا کہ گرفتار شدہ بنگلہ دیشی شہریوں کے خلاف غیر ملکی سول رجسٹریشن ضابطے کے تحت انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انکا دعویٰ ہے کہ متعلقہ افسران نے انہیں ان کے ملک بھیجنے کی تیاری کا آغاز کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی شہر میں رہ رہے بنگلہ دیشی شہریوں کی شناخت کے لئے مستقل چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی شہریوں کی ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ملک میں ٹہرنے اور مجرمانہ سرگرمیاں انجام دینے کی شکایات درج ہونے پر ان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔
مانا جا رہا ہے کہ ملک بھر میں اب یہ چھاپے مارے جائیں گے اور غیر قانونی طور پر رہنے والے شہریوں کی شناخت کی جائے گی تاکہ ویزا ختم ہونے والے غیر ملکیوں کو انکے کے بھیجا جا سکے یا انکے لئے کوئی مستحسن اقدام اٹھایا جائے۔
