بینگلورو۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے بیلا گاوی ضلع کی قومی شاہراہ 4 میں ایک گہری دراڑ پڑ گئی۔ کرناٹک۔ ۔ مہاراشٹرا کی سرحد پر موسلادھار بارش کے لگاتار ہونے سے زمین کا ایک حصہ کھسک گیا جس کے اثر سے سڑک ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ۔ اس طرح اس شاہراہ پر آمد ورفت مسدود ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق اس سڑک کی مرمت کیلئے کافی وقت لگ سکتا ہے۔