گلبرگہ میں کرناٹک رکشنا ویدیکے اور اسٹوڈینٹس فیڈیشن ٓف انڈیا کا احتجاج
گلبرگہ یکم جون:کرناٹک رکشنا ویدیکے (نارائینگوڑا فیاکشن ) اور اسٹوڈینٹس فیڈریشن آف انڈیا کے عہدہ داران و ارکان نے منگل کے دن دفتر ڈپٹی کمشنرکے روبرو زبرست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرناٹک میں نصابی کتب میں ترمیم کے لئے روہت چکرا تیرتھ کی صدارت میں تشکیل شدہ کمیٹی کو فوری تحلیل کردیاجائے ۔ان دونوں تنظیموںنے نصابی ترمییم سے متعلق کمیٹی کو فوری تحلیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے علیحدہ علیحدہ احتجاج کیا ۔ ان دونوںتنظیموںنے مطالبہ کیا کہ نصابی کتابوںکا جو گزشتہ سال کے اسباق تھے وہی برقرار رکھے جائیں ۔ گزشتہ سال کی کتابوںکوہی نصابی کتب کی حیثیت سے برقرار رکھاجائے ۔ کرناٹک رکشنا ویدیکے کے کے قائد مہیش ایس کاشی نے ڈپٹی کمشنر کی وساطر سے چیف منسٹر کو ایک یادداشت روانہ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نصابی کتب میںتبدیلی سے متعلق روہت چکراتیرتھ کی صدارت میںجو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے وہ ایک غیر ذمہ دارانہ عمل ہے ۔ اس کمیٹی کی جانب سے تیار کردہ نصابی کتب طلبا پر نہایت برے اثرات مرتب کریں گی ۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت اپنا پوشیدہ ایجنڈہ نصابی کتب میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ کے آر وی نے الزام عائد کیا کہ سنگھ پریوار اپنے اصول و قواعد اننصابی کتب میں شامل کرنا چاہتا ہے ۔ اسٹوڈینٹس فیڈریشن کی جانب سے بھی چیف منسٹر کو جو یادداشت ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کی وساطت سے روانہ کی گئی ہے اس میں بھی یہی مطالبہ کیا گیا ہے کہ روہتکمیٹی تعلیمی نصاب کو زعفرانہ چاہتی ہے جو سیکیولر ازم کے اصولوںکے خلاف ہے۔