کرناٹک کے بحیرہ عرب میں کشتی ڈوبنے کا ایک بھیانک واقعہ پیش آیا

   

کرناٹک کے شمالی کنڑ ضلع میں کرواڑ کے نزدیک بحیرہ عرب میں پیر کو کشتی کے ڈوب جانے سے کم از کم 16 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ پیر کو کرواڑ ساحل سے تین کلومیٹر دورکومانگڑا میلہ سے تقریباََ  24 لوگ کشتی میں سوار ہوکر واپس جارہے تھے اسی دوران یہ حادثہ ہوگیا۔

حادثہ میں 16 لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔ تمام 16 لوگوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ مقامی ماہی گیروں نے بحریہ کی مدد سے حادثہ کا شکار کشتی میں پھنسے لوگوں کو بچایا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کشتی میں تکنیکی خرابی آگئی تھی جس کے بعد بحریہ اور ساحلی محافظوں کو مدد کے لئے بلایا گیا ۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب شمالی کرناٹک کے رویندر ناتھ ٹیگور سمندری ساحل کے نزدیک چھوٹے جزیرہ کروم گڑھ میں لگے میلے میں گھومنے کے بعد کم از کم 24تیرتھ یاتری واپس جارہے تھے۔ بحریہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کشتی کروم گڑھ جزیرہ سے عقیدت مندوں کو لیکر واپس آرہی تھی اسی دوران دوپہر بعد تقریباََ تین بجے تکنیکی خرابی کی وجہ سے ڈوب گئی۔

https://support.twitter.com/articles/20175256