حجاب خواتین کا بنیادی اور دستوری حق ، وزیر داخلہ محمد محمود علی کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے حجاب کے خلاف کرناٹک میں شروع کردہ احتجاج کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حجاب خواتین کا بنیادی اور دستوری حق ہے ۔ اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے ۔ حجاب مسلم لڑکیاں اور خواتین اپنی پسند اور خواہش سے استعمال کرتی ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کرناٹک کے اسکولس اور کالجس میں لڑکیوں کے حجاب پر عائد کردہ پابندیاں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں ملک میں مسلمانوں میں نفرت پھیلا رہے ہیں ۔ سیاسی مفادات کے لیے تعلیمی اداروں کو ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہئے اور نہ ہی طلبہ کے جذبات سے کھلواڑ کرنے کی کسی کو اجازت ہے ۔ تعلیمی ادارے ملک کا مستقبل ہیں طلبہ کو تعلیم کے ساتھ اخلاق و کردار کی تربیت دینے کی ضرورت ہے ۔ تعلیمی اداروں سے بھی سیاسی فائدہ اٹھانے کی کسی کو بھی کوشش نہیں کرنا چاہئے ۔ بلکہ تعلیمی اداروں میں بھائی چارگی ، اخوت ، اتحاد آپسی میل ملاپ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ۔ تلنگانہ میں چیف منسٹر کے سی آر گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہے ہیں تمام مذاہب اور طبقات کا احترام کیا جاتا ہے ۔ سرکاری طور پر عیدیں و تہواروں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔۔ ن