بنگلورو: کرناٹک حکومت نے اسکولوں، کالجوں میں آئین کی تمہید کو پڑھنا لازمی قرار دیا ہے۔ کرناٹک میں کانگریس حکومت نے سرکاری اور نجی دونوں طرح کے اسکولوں اور کالجوں کے لیے آئین کی تمہید کو ہر روز پڑھنا لازمی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بین الاقوامی یوم جمہوریت پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ کرناٹک اسمبلی میں تمہید پڑھی۔ ریاستی حکومت نے اسکول اور کالج کے طلباء کو ہندوستانی آئین کی تمہید پڑھانے کا ارادہ کیا ہے اور اس سلسلے میں حکام کو حکم جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔

