کرناٹک کے زیر قبضہ مہاراشٹر کے علاقوں کو مرکز کے زیر انتظام قرار دینا چاہئے: ادھو ٹھاکرے

   

ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے پیر کو ریاستی قانون ساز کونسل میں کہا کہ مرکزی حکومت کو “کرناٹک کے زیر قبضہ مہاراشٹر کے علاقوں” کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دینا چاہیے مہاراشٹرا اور کرناٹک کے درمیان سرحدی تنازعہ پر ایوان بالا میں بات کرتے ہوئے شیوسینا کے لیڈر (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) نے کہا کہ یہ صرف زبان اور سرحد کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ ‘انسانیت’ کا معاملہ ہے انہوں نے کہا کہ مراٹھی بولنے والے لوگ کئی نسلوں سے سرحدی دیہات میں رہ رہے ہیں اور ان کا رہن سہن اور زبان مراٹھی ہے ٹھاکرے نے کہا کہ جب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، “مرکزی حکومت کو کرناٹک کے زیر قبضہ مہاراشٹر کے علاقوں کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دینا چاہئے اس معاملے میں ریاستی حکومت کے موقف پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ (ایکناتھ شندے) نے اس معاملے پر ایک لفظ بھی کہا ہے۔