بنگلورو: کرناٹک کے شیموگہ ضلع میں بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے گھر کے باہر پیر کی دوپہر کو زبردست احتجاج اور پتھراؤ کی اطلاع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنجارہ برادری ریاستی حکومت کے شیڈول ٹرائب کمیونٹی کو اندرونی ریزرویشن دینے کے فیصلے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کر رہی ہے۔ریزرویشن کے خلاف احتجاج کر رہے لوگوں کا غصہ بھڑک اٹھا اور مشتعل افراد نے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کی رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا، جس کے بعد پلیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ بتادیں کہ اس فیصلے کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مظاہروں کے مناظر میں پولیس کو لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا سہارا لیتے ہوئے دکھایا گیا۔