کرناٹک کے ضمنی انتخابات کیلئے تلنگانہ قائدین مبصر مقرر

   

حیدرآباد۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے کرناٹک میں اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے مبصرین کا تقرر کیا ہے۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے قائدین کو مختلف اسمبلی حلقہ جات میں بحیثیت مبصر مقرر کیا گیا۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی کے سی وینو گوپال نے بتایا کہ اے آئی سی سی سکریٹری ایس اے سمپت کمار اسمبلی حلقہ جات اتھانی اور کاگواڈ کے مبصر ہوں گے۔ اے آئی سی سی سکریٹری ومشی چند ریڈی کو اسمبلی حلقہ جات گوکاک اور یلاپور کی ذمہ داری دی گئی۔ سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر ہریکرور اور رانے بنور کے مبصر ہوں گے۔ سابق مرکزی وزیر ایم ایم پلم راجو حلقہ جات چکابلاپور اور ہاسکورٹ، ورکنگ پریسیڈنٹ تاملناڈو ایم جئے کمار حلقہ جات کے کے پورا اور شیواجی نگر، تاملناڈو کے سابق ایم پی وشواناتھ کو حلقہ جات کرشنا راج پیٹ اور ہسنور، کیرالا کے جنرل سکریٹری سنجیو جوزف کو مہالکشمی لے آئوٹ اور یشونت پور جبکہ سابق ایم پی این تلسی ریڈی کو وجئے نگر اسمبلی حلقہ کا مبصر مقرر کیا گیا۔ اے آئی سی سی سکریٹری جے ڈی سیلم مذکورہ حلقہ جات اور مبصرین کے درمیان رابطہ کار ہوں گے۔