کرناٹک کے طالب علم نوین کی یوکرین میں موت

,

   

ہاویری: یوکرین پر روس کی فوجی کارروائی کے دوران کرناٹک کے میڈیکل کے طالب علم نوین ایس جی کی منگل کو گولہ باری میں موت ہوگئی۔ خارجی امور کے محکمہ نے آج یہ اطلاع دی۔یوکرین میں طلبا نے بتایا کہ کرناٹک کے ہاویری ضلع کے رنبین پور تعلقہ کے چالگیری گاوں کے نوین کی روس کی گولہ باری میں موت ہوگئی ہے ۔یوکرین میں پھنسے ہندستانی طلبا نے بتایا کہ خارکیف میں میڈیکل کورس کا طالب علم نوین کھانے کا سامان لینے کے لئے گھرسے نکلا تھا۔ اسی دوران سبزی کے لئے لائن میں دیگر لوگوں کے ساتھ کھڑے نوین کی گولی لگ جانے سے موت ہوگئی۔خارکیف کی ٹائم لائن کے مطابق روسی فوج نے صبح تقریباً سات بجے راکٹ سے حملہ کیا جبکہ نوین کئی دیگر لوگوں کے ساتھ کھانے کا سامان لانے کے لئے قطار میں کھڑا تھا جس میں گولی لگ جانے سے اس کی موت ہوگئی۔نوین میڈیکل کی تعلیم کے لئے گزشتہ چار برس سے یوکرین میں مقیم تھا۔ آج دوپہر ساڑھے گیارہ بجے جب وہاں سے رابطہ کیا گیا تو خاندان کے لوگوں کو اس کی موت کی اطلاع ملی۔