وزیراعظم نریندر مودی کی مبارکباد، ڈی آر ڈی او میں ملازمت کی فراہمی
حیدرآباد ۔ 5۔ جون (سیاست نیوز) عزم اور حوصلہ کامیابی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کردیتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ کرناٹک کے میسور میں رہنے والے 21 سالہ پرتاپ کے ساتھ پیش آیا۔ ان کے والد زرعی مزدور ہے۔ مالی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے کے دوران تعطیلات میں روزانہ 100 روپئے اور 150 روپئے کی مزدوری کرتے ہوئے حاصل ہونے والی آمدنی کو انٹرنیٹ سنٹر پہنچ کر ISRO ، NASA ، BOEING ، ROLLS ROYCE ، HOWITZER وغیرہ کے سائنٹسٹوں کو ای میل بھیجا کرتا تھا لیکن انہیں کبھی جواب حصول نہیں ہوتا تھا لیکن وہ کبھی مایوس ہوتا تھا اور نہ کبھی ہمت ہارا۔ الیکٹرانک میں زیادہ دلچسپی رکھنے والے پرتاپ کو انجنیئرنگ ان الیکٹرانکس کی تعلیم حاصل کرنے کا شوق تھا مگر غربت کی وجہ سے بی ایس سی (فزکس) کورس میں تعلیم حاصل کرنا پڑا۔ فیس ادا نہ کرنے کی وجہ سے انہیں ہاسٹل سے نکال دیا گیا تھا۔ بس اسٹاپ پر شب بسری کر کے پرتاپ دن میں بیت الخلاؤں کی صفائی کیا کرتا تھا ۔ ایک دوست کی مدد سے C++ ، Java ، Python جیسے کورسس کی تربیت حاصل کی۔ e-waste کی شکل میں کی بورڈس ، ماؤز ، مدر بورڈ کے علاوہ کمپیوٹر کے دیگر آلات کو جمع کرتے ہوئے اس سے تجربہ کیا اور ایک ڈرون تیار کرنے کی شروعات کی ۔ رات دن محنت کی، بالآخر 80 کوششوں کے بعد ڈرون ہوا میں اڑنے میں کامیاب ہوگیا ۔ اس کامیابی پر پرتاپ اپنے دوستوں میں ہیرو بن گیا ۔ دہلی میں ڈرون کے مقابلہ کا انعقاد ہوا جس میں اس کے تیار کردہ ڈرون کو دوسرا مقام حاصل ہوا ۔ یہی نہیں بہ جاپان میں منعقد ہونے والے عالمی ڈرون مقابلوں کے اہل قرار دیا گیا ۔ جاپان جانے کیلئے ایک ریفرنس کی ضرورت تھی ، ایک دوست نے چینائی میں انجنیئرنگ کالج کے پروفیسر کے ریفرنس حاصل کرنے میں مدد دی۔ طیارہ کے ٹکٹ کے لئے میسور کے ایک شخص نے انہیں عطیہ دیا۔ دیگر اخراجات کیلئے ماں نے اپنا منگل سوتر فروخت کرتے ہوئے 60,000 روپئے اپنے بیٹے کو دے دیا جس کے ذریعہ وہ ٹوکیو روانہ ہوگیا اور اپنے تیار کردہ ڈرون کو عالمی مقابلہ میں پیش کردیا جس میں اس مقابلہ میں 127 ممالک نے حصہ لیا تھا۔ جب نتیجہ کا اعلان ہورہا تھا پرتاپ کا نام نہ پکارنے پر وہ مایوس ہوگیا اور باہر نکل رہا تھا کہ پہلے انعام کا اعلان ہوگیا اور 10,000 ڈالر جو انڈین کرنسی میں 7 لاکھ روپئے حاصل ہوئے۔ اس کامیابی پر وزیراعظم نریندر مودی نے پرتاپ کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈی آر ڈی او میں ملازمت فراہم کی۔ 2