کرناٹک کے غیر امدادی خانگی اسکولوں اساتذہ کا معاشی پیکیج کا مطالبہ

   

بنگلور: کرناٹک میں کورونا وائرس کی عالمی وباء کی دوسری لہر کی وجہ سے طویل وقفے تک اسکولوں اور کالجوں کے بند رہنے کے سبب معاشی بحران کا سامنا کرنے والے غیر امداد یافتہ پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کے ایک وفد نے ابتدائی وثانوی تعلیم کے وزیر ایس سریش کمار کی سربراہی میں چہارشنبہ کے روز وزیر اعلی بی ایس یدیورپا سے ملاقات کی اور ان سے خصوصی معاشی پیکیج فراہم کرنے کی درخواست کی۔