کرناٹک کے نااہل قرار دیے گئے اراکین اسمبلی کو بی جے پی دے گی ٹکٹ، جب کہ کانگریس کیا دینے سے انکار

,

   

کرناٹک میں ائندہ ہونے والے ضمنی انتخابات میں کانگریس کے نا اہل قرار دیے ہوئے اراکین اسمبلی کو بی جے پی نے اپنی ٹکٹ پر انتخابات میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انکے سنئیر لیڈران انکے اس فیصلے سے خوش نہیں ہے، وزیر اعلیٰ یڈی یورپا اور بی جے پی کے ریاستی صدر نلن کمار کٹیل سمیت بی جے پی کے کئی اراکین اجلاس ہبلی کے ایک نجی ہوٹل میں ہوا، اور شمالی کرناٹک کے نااہل قرار دیے گئے اراکین اسمبلی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، علاوہ ازیں ائندہ سال ہونے والے کرناٹک کے راجیہ سبھا انتخابات پر بھی بات کی گئی۔

پارٹی کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وزیر اعلی نے پارٹی رہنماؤں سے آئندہ انتخابات کے اميدواروں کو تیار رہنے کےلیے کام کرنے کو کہا ہے۔ پارٹی اس سلسلے میں امیدواروں کے بارے میں فیصلہ نااہل ٹھہرائے گئے ممبران اسمبلی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے، جس کے سامنے ان نااہل ممبران اسمبلی کی درخواست زیر التواء ہے۔ گوكک، اٹھانی، كگواڈ، هرے كیرور، يللاپور، وجے نگر، مسكی اور رانے بننور کے بی جے پی لیڈروں نے ان میٹنگوں میں حصہ لیا۔ اس میں طے کیا گیا کہ تمام متعلقہ 15 اسمبلی حلقوں کے انچارج اپنے اپنے علاقوں میں میٹنگیں منعقد کرکے زمینی رپورٹ تیار کریں گے اور پھر پارٹی کے سامنے پیش کریں گے اور چار نومبر تک یہ مہم جاری رہے گی۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ”اجلاس میں اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ٹکٹ کے دعویدار بی جے پی لیڈروں کو سمجھایا جائے رہاہے کہ پارٹی نااہل ٹھہرائے گئے کچھ ممبران اسمبلی کو امیدوار بنا سکتی ہے۔ اور ان کا ٹکٹ کا ٹا جا سکتا ہے، عدم اطمینان ظاہر کرنے والے اراکین کو کارپوریشن اور بورڈ کا صدر بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور انہیں پارٹی کے فیصلے کو ماننے کےلیے بھی دباؤ ڈالا جائے گا”۔

ساودی بی جے پی کےصدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے قریبی کافی قریبی مانے جاتے ہیں۔ امت شاہ کے کہنے پر ہی دونوں ایوانوں میں سے کسی بھی ایوان کا رکن نہ ہونے کے باوجود ساودی کو نائب وزیر اعلی بنایا گیا ہے۔ میٹنگوں میں مرکزی وزیر پرهلاد جوشی، نائب وزیر اعلی ساودی اور گووند كارجول، ریاست کے وزیر جگدیش شیٹر، باسواراج بوممی، سی سی پاٹل اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

نائب وزیر اعلی لکشمن ساودی جو بیلگاوی ضلع کے اٹھانی اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھتے ہیں، گزشتہ انتخابات میں نااہل رکن اسمبلی مہیش كماتللی کے ہاتھوں الیکشن ہار گئے تھے۔ اب بی جے پی پس و پیش میں پھنسی ہوئی ہے کہ اس سیٹ سے ساودی اور كماتللی میں سے کس کو میدان میں اتارا جائے۔