بنگلورو ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں کانگریس ۔ جے ڈی (ایس) کی کمارا سوامی حکومت کو پھر ایک تازہ دھکہ لگا جب کانگریس کے دو لیجسلیٹرس وزیرامکنہ ایم ٹی بی ناگراج اور کے سدھاکر نے چہارشنبہ کو اسپیکر سے ملاقات کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ پیش کردیا جس کے ساتھ ہی استعفیٰ دینے والے باغی ارکان کی تعداد 16 تک پہنچ گئی۔ اگر یہ استعفے قبول کرلئے جالئے جاتے ہیں تو حکمراں اتحاد کو ایوان میں اکثریت سے محرومی کا خطرہ لاحق ہوگا کیونکہ 224 رکن ایوان میں اس کی موجودہ تعداد 116 ہے۔ اسپیکر رمیش کمار نے توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’جی ہاں سدھاکر اور ایم ٹی بی ناگراج مستعفی ہوگئے ہیں‘‘۔
سیاستدان کا ڈانسر کے پیر چھونے کا سین فلم سے حذف
نئی دہلی ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سنسر بورڈ نے ریتک روشن کی فلم سوپر 30 کے گیت ’پیسہ‘ سے دو شاٹ نکال دیئے ہیں۔ ان میں سے ایک میں سیاستدان کو ڈانسر کے پیر چھوتے دکھایا گیا تھا۔ ان کی جگہ رقص کے معمول کے شاٹ شامل کئے گئے۔ علاوہ ازیں ’رامائن میں‘ کے الفاظ کو ’راج پورن میں‘ سے بدل کر اس فلم کو U سرٹیفکیٹ دیا گیا۔