بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا ہے کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو فرقہ پرست طاقتوں سے نمٹنے کے لیے یوگی آدتیہ ناتھ ماڈل کو ریاست میں لاگو کیا جائے گا ایک نوجوان لیڈر کے قتل کے بعد پارٹی کے اندر شدید دباؤ کے درمیان چیف منسٹر بومئی نے آج کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ ریاست میں یوگی آدتیہ ناتھ ماڈل کی پیروی کریں گے انہوں نے کہا، اتر پردیش کے حالات کو دیکھتے ہوئے، یوگی آدتیہ ناتھ ریاست کو سنبھالنے کے لئے وزیر اعلی کے طور پر صحیح شخص ہیں، کرناٹک میں، ہم فرقہ پرست طاقتوں سے نمٹنے کے لئے مختلف طریقے جاری کر رہے ہیں، اگر حالات پیدا ہوتے ہیں تویہاں بھی یوگی ماڈل کو لاگو کیا جائے گا۔