کرناٹک کے وزیر اعلیٰ یدیورپا نے شہریت قانون کے خلاف ہوے احتجاج کے دوران ہوۓ اموات کی جانچ کا حکم دیا

   

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے پیر کو منگلورو میں 19 دسمبر کو شہریت (ترمیم) ایکٹ کے خلاف مظاہرے کے دوران دو مظاہرین کی ہلاکت کی سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم دیا۔

یڈیورپا نے اتوار کے روز دونوں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 کے خلاف احتجاج کے دوران مبینہ پولیس کی فائرنگ سے گولی لگنے سے زخمی ہونے والے دو افراد کی شناخت کڈروالی کے جلیل (43) اور بنگری کے نوشین (49) کے نام سے ہوئی ہے۔

احتجاج کے دوران پھوٹ پڑے تشدد کے سلسلے میں درج ایف آئی آر میں پولیس نے اپنے ناموں کا بھی ذکر کیا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ اس کالے قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہو رہا ہے، اور یہ قانون ائین کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔