کرناٹک کے وزیر اعلیٰ یڈی یورپا نے کرونا سے لڑنے کےلیے اپنے ایک سال کی تنخواہ وقف کرنے کا اعلان کیا

,

   

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یڈی یورپا نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ اپنی ایک سال کی تنخواہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ کوویڈ 19 میں دیں گے۔

انہوں نے وزراء ، اراکین اسمبلی ، ممبران پارلیمنٹ ، عہدیداروں اور شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی اپنا کام کریں اور ریاست کی کورونا وائرس پھیلنے سے لڑنے میں ہر ممکن مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ بہت مشکل وقت سے ہم سب گزر رہے ہیں۔ اور یہ ضروری ہے کہ ہم مل کر اس وبا کا مقابلہ کریں۔ ذاتی طور پر میں اپنی ایک سال کی تنخواہ کوویڈ 19 کے خلاف لڑنے کےلیے دے رہا ہوں۔ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ وہ اس میں حصہ ڈالیں ، اور کرناٹک میں اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کریں ۔ آپ کا شکریہ ، “یدیورپا نے ایک ویڈیو پیغام کے ساتھ ہی اس کا اعلان کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔

یدیورپا نے 25 مارچ کو لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کویڈ-19 کے پھیلاؤ سے لڑنے کے لئے جدید طبی امدادی نظام کے لئے رقم دے کر ریاستی حکومت کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا تھا کہ چندہ دینے کے خواہشمند افراد فنڈز کو آن لائن منتقل کر سکتے ہیں اور وزیر اعلی ریلیف فنڈ کوویڈ 19 میں بھی چیک یا ڈی ڈی بھیج سکتے ہیں۔