کرناٹک کے وزیر ایشورپا مستعفی

   

بنگلورو: بی جے پی کے طاقتور لیڈر اور کرناٹک کے وزیر ایشورپا نے آج اپنے کابینی عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔ وہ کرپشن کے الزامات اور ایک کنٹراکٹر کی خودکشی میں رول ہونے کے بارے میں بڑے تنازعہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ چیف منسٹر بسواراج بومئی سے بنگلورو میں اُن کی قیامگاہ پر ملاقات میں ایشورپا نے اپنا استعفی پیش کردیا۔ ایشورپا نے کنٹراکٹر کی موت سے کوئی ربط ہونے کی تردید کی ہے۔ ’’یہ خودکشی یا قتل ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ وہ بے قصور ثابت ہوکر دوبارہ وزیر بنیں گے۔