بنگلورو: بی جے پی لیڈر اور ٹھیکیدار سنتوش کے پاٹل کے خودکشی کے معاملہ میں پھنسے کرناٹک کے دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر کے ایس ایشورپّا نے جمعرات کے روز مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ اس معاملہ پر کانگریس کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے اور وزیر کے استعفی اور گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔اپنے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے وزیر ایشورپا نے جمعہ کی شام کو استعفی پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔