بنگلورو: کرناٹک کے وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے ریاستی ہائی وے پر کے ایس آر ٹی سی بس کا تعاقب کیا اور اسے رکنے پر مجبور کردیا۔ بس ڈرائیور نے اسکولی طلبہ کو سوار ہونے سے انکار کردیا تھا۔ ٹمکور ضلع میں ایک بس اسٹاپ پر اسکولی طلبہ بس کا انتظار کررہے تھے۔ یہاں سے گزرنے والی بس طلبہ کو لینے کیلئے نہیں رکی۔ بس کے پیچھے آنے والے وزیر تعلیم نے یہ منظر دیکھا اور بس کا تعاقب کیا۔ انہوں نے بتایا جاتا ہے کہ بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کو بس سے اتار کر ڈانٹ ڈپٹ کی جس کے بعد کے ایس آر ٹی سی نے اس معاملے کو متعلقہ ڈیویژن سے رجوع کیا تاکہ لاپرواہی ملازمین کے خلاف ضروری کارروائی کی جاسکے۔