کرناٹک کے وزیر سیاحت سی ٹی روی نے استعفیٰ دیا

   

بنگلورو: بی جے پی کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے وزیر سیاحت سی ٹی روی نے پارٹی کے قومی سکریٹری جنرل مقرر ہونے کی وجہ سے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ روی نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفی وزیراعلی بی ایس یدی یوروپا کو بھیج دیا ہے ۔چک منگلور انتخابی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے مسٹر روی نے بتایا کہ وہ نئی دہلی جائیں گے اور بی جے پی قومی عہدیداروں کی پیر کو ہونے والی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔