کرناٹک کے وزیر کی اہلیہ اور بیٹی کورونا سے متاثر

   

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر تعلیم کے سدھاکر کی بیوی اور بیٹی کووڈ۔19 کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ ایک روز قبل ریاستی وزیر کے والد اس وائرس سے متاثر ہونے کا پتہ چلا تھا۔ سدھاکر نے منگل کو ٹوئیٹ کیا کہ ہمارے فیملی ممبرس کے ٹسٹ نتائج آئے ہیں۔ بدقسمتی سے میری شریک حیات اور میری بیٹی کا ٹسٹ مثبت آیا اور وہ زیر علاج ہیں۔ سدھاکر کے مطابق وہ اور ان کے دو بیٹوں کے ٹسٹ منفی پائے گئے ہیں۔