بنگلورو: کرناٹک کے وزیر صحت اور بی جے پی رہنما بی سیرامولو نے جمعہ کے دن دعوی کیا کہ کانگریس ریاست میں امن کو خراب کرنے کے لئے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی حمایت کرتی ہے۔
ان کا یہ بیان گذشتہ سال دسمبر میں سی اے اے کے حامی ریلی کے دوران بی جے پی-آر ایس ایس پیروکار پر حملے کے سلسلے میں ایس ڈی پی آئی کے 6 حامیوں کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے۔
سریرامولو نے اے این آئی کو بتایا۔ کانگریس پارٹی 100 فیصد ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کی حمایت کرتی ہے۔ جب بھی انہیں اقتدار نہیں ملتا ہے وہ ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کے تعاون سے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کرناٹک میں ان تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کے لئے کرناٹک اسمبلی اجلاس میں تجویز دوں گا۔ ہم اس معاملے پر بات کریں گے ۔
جب میں رکن پارلیمنٹ تھا اسوقت بھی کرناٹک میں ان تنظیموں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا ، شوبہ کرندلاجے ، یدیورپا اور میں نے دہلی میں اس وقت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی تھی اور ہم نے ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی پر پابندی عائد کرنے کے لئے ایک میمورنڈم دیا تھا۔
گرفتار ایس ڈی پی آئی حامیوں کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بنگلورو پولیس اس معاملے کو سنبھالنے کے لئے ایک نئی خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دے رہی ہے۔
اس سے قبل آج کرناٹک کے وزیر جگدیش شیٹار نے ایس ڈی پی آئی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
“ایس ڈی پی آئی ہمیشہ ان کے ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے لیکن اب یہ ثابت ہوگیا ہے۔ میں پولیس کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ان کی تنظیم پر پابندی عائد کی جانی چاہئے کیوں کہ وہ ہمیشہ ہی سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں اور حکومت ہند کو اس کا سخت سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے۔