گلبرگہ : چیف منسٹر کرناٹک مسٹر بی ایس یڈی یور اپا نے دو دن قبل بنگلور میںوزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہوئی ایک ویڈیو کانفرنس میں شرکت کے بعدمیڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ ملک بھر میں اور کرناٹک میں کرونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر 10اپریل سے جملہ 10دنوں تک ریاست میں رات کا کرفیو نافذ رہے گا۔ یہ کرفیو تمام دس دنوں تک رات میں 10بجے سے شروع ہوگا اور صبح 5بجے تک جاری رہے گا۔ یہ کرفیو کرناٹک کے اضلاع بنگلور، میسور، منگلور، گلبرگہ ، بیدر، ٹمکور اڑپی اور منی پال میں نافذ کردیا گیا ہے۔یہ کرفیو صرف ضلعی ہیڈ کوارٹر تک ہی محدود رہے گا۔ کرفیو کے دوران تمام ضروری اشیاء مہیا رہیں گی ۔ چیف منسٹر نے وضاحت کی کہ یہ لاک ڈاؤن نہیںہے ۔
