کرناٹک : یدی یورپا وسط مدتی چناؤ کے حق میں نہیں

   

Ferty9 Clinic

بنگلورو ، 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) وسط مدتی چناؤ کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کرناٹک بی جے پی کے صدر بی ایس یدیورپا نے آج کہا کہ کانگریس۔ جے ڈی (ایس) مخلوط حکومت زیادہ دن نہیں چلے گی کیونکہ داخلی اختلافات پائے جاتے ہیں اور دونوں پارٹیوں سے کہا کہ اگر وہ ریاست میں حکمرانی کے قابل نہیں ہیں تو علحدہ ہوجائیں۔ بی جے پی لیڈر نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت میں کہا: ’’میں پہلے ہی یہ بات اسٹیٹ پریسیڈنٹ کی حیثیت سے واضح طور پر کہہ چکا ہوں ۔ ہمارے پاس 105 ایم ایل ایز ہیں۔‘‘ انھوں نے کہا کہ کانگریس۔ جے ڈی (ایس) میں زائد از 20 ناراض ایم ایل ایز ہیں۔ اگر آپ کے پاس نظم و نسق چلانے کی قابلیت نہیں ہے تو مستعفی ہوجائیں۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کے ووٹرس اسمبلی چناؤ کے 13 ماہ بعد ایک اور الیکشن کیلئے اتفاق نہیں کریں گے۔