کرناٹک ۔ مہاراشٹرا کے پراجیکٹس سے بہاؤ میں زیادتی

   

اندرا پریہ درشنی جورالہ پراجیکٹ کے 45 دروازہ کھول دئیے گئے
گدوال۔یکم / اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گدوال کے اندرا پریہ درشنی جورالہ پراجیکٹ ڈیم کے آج 45دروازے کھولے گئے۔تفصیلات کے مطابق ۔ مہاراشٹرا وکرناٹک کے الماٹی ڈیم اور نارائن پور ڈیم سے گدوال جورالہ پراجیکٹ ڈیم کو انفلو312000تین لاکھ بارہ ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا۔جسکی وجہ سے گدوال جورالہ پراجیکٹ ڈیم میں واٹر لیول 3.17.630.رکھکر۔گدوال جورالہ پراجیکٹ ڈیم سے سری سیلم ڈیم کو آؤٹ فلو پانی 320000تین لاکھ بیس ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا۔۔اسی طرح پاؤر ہاؤس کو 18000اٹھارہ ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا اور اسی طرح نٹیم پاڈ لیفٹ کنال کو 750کیوسک پانی چھوڑا گیا اور ایسے ہی کوئل ساگر لفٹ کنال کو 650کیوسک پانی چھوڑا گیا۔گدوال جورالہ پراجیکٹ ڈیم کے دروازوں کے کھول دینے کے خوبصورت مناظر کو دیکھنے دور دراز علاقوں سے عوام کا اژدھام امنڈ پڑا جسکی بنا پر عوامی جانوں کے تحفظ کے لئے وہاں پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔