کرناٹک : 14 گرین زونس میں شاپس ، انڈسٹریز کھولنے کی اجازت

   

بنگلورو ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کرناٹک نے اعلان کیا ہیکہ وہ ریاست کے گرین زونس یا ایسے اضلاع جنہیں کوروناوائرس سے پاک قرار دیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران بعض معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔ صنعتی سرگرمیوں اور دکانات کے بارے میں تحدیدات میں نرمی کرناٹک کے 14 اضلاع تک محدود ہے۔ کاروباری اداروں کو بعض شرائط کے ساتھ اپنا بزنس کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ شرائط میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اہم ہے تاکہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ کرناٹک نے 3 مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں توسیع کی تائید کی ہے۔