ممبئی 2 اگسٹ (سیاست ڈآٹ کام ) بمبئی ہائیکورٹ نے ریزرو بینک آف انڈیا سے استفسار کیا ہے کہ ملک میں جاری کرنسی نوٹوں اور سکوں کے سائز اور ان کے فیچرس میں تبدیلی کی وجوہات کیا ہیں ۔ عدالت میں نابینا افراد کی قومی اسوسی ایشن کی درخواست کی سماعت ہو رہی تھی ۔ اسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ان تبدیلیوں کی وجہ سے نابینا اور بصارت سے محروم افراد کو مشکلات درپیش آتی ہیں اور وہ کرنسی کی شناخت یا فرق کرنے سے قاصر رہتے ہیں ۔