حیدرآباد ۔22۔ اگست (راست) جناب کرنل سید افتخار علی سکریٹری ہیلپ حیدرآباد کا انتقال ہوگیا۔ وہ 1971 کی ہند۔پاک جنگ میں شامل ہوچکے ہیں۔ 12 جنوری 1969 کو فوج کے گڑھوال رائفلزسے وابستہ ہوئے اور کئی عہدوں پر ملک کے مختلف علاقوں میں خدمات انجام دی۔ فوج سے وظیفہ پر سبکدوشی کے بعد کرنل سید افتخار علی نے خود کو سماجی خدمات سے وابستہ کرلیا۔ اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کی تحریک میں ان کا اہم رول تھا۔ تدفین سے متعلق تفصیلات ڈاکٹر اعجاز سے فون نمبر 9010707172 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔