کرنل صوفیہ قریشی مسئلہ پرمدھیہ پردیش کے وزیر کی سرزنش

   

نئی دہلی، 29 جولائی (ایجنسیز) سپریم کورٹ نے انڈین آرمی آفیسر کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف ریمارکس کرنے والے مدھیہ پردیش کے وزیر کنور وجے شاہ کی سرزنش کی کہ انھوں نے ابھی تک برسرعام معذرت نہیں کی اور وہ عدالت کے صبر کا امتحان لے رہے ہیں۔ دو رکنی بنچ نے کہا کہ ریاستی وزیر کا طرزعمل عدالت کو ان کے ارادوں کو مشکوک سمجھنے پر مجبور کررہا ہے۔