کرنول بس حادثہ ‘ موٹر سیکل سوار حالت نشہ میں تھا : پولیس کا انکشاف

   

حیدرآباد۔ 26 اکٹوبر (سیاست نیوز) حالیہ دنوں قومی شاہراہ 44 پر حیدرآباد تا بنگلورو جانے والی والوو لیگژری بس جو حادثہ کا شکار ہوکر شعلہ پوش ہوگئی تھی جس میں 20 مسافرین بشمول شیو شنکر نامی موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔ آندھرا پردیش پولیس نے اس کیس کی تحقیقات میں تیزی پیدا کرکے پتہ چلایا کہ حادثہ کی وجہ بننے والا نوجوان شیوشنکر حالت نشہ میں تھا اور وہ پہلے ہی سے اس راستے پر حادثہ کا شکار ہوکر فوت ہوچکا تھا۔ پولیس نے تحقیقات ایک اہم پیشرفت میں مقامی پٹرول پمپ سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیا جس میں یہ واضح نظر آرہا ہے کہ شیوشنکر اور اس کا ساتھی حالت نشہ میں تھے اور اس پٹرول پمپ پر اپنی بائیک کے ساتھ وہاں پہنچ کر ہنگامہ آرائی کی تھی۔ پولیس نے پتہ لگایا ہے کہ شیوشنکر جو نشہ میں دُھت تھا، تیز رفتاری سے گاڑی چلاکر قومی شاہراہ 44 پر موجود ایک ڈیوائیڈر کو ٹکر دے دی تھی جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا دوست ایری سوامی بچ کر فرار ہوگیا۔ آندھرا پردیش پولیس کو جو بس حادثہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کررہی ہے، معلوم ہوا کہ حیدرآباد تا بنگلورو جانے والی خانگی ٹراویلس کی والوو بس سڑک پر پڑی ہوئی بائیک کو ٹکر دے دی تھی جس کے نتیجہ میں بس کی ڈیزل ٹینک پھٹ کر آگ لگ گئی تھی۔ پہلے یہ باور کیا جارہا تھا کہ بس نے شیوشنکر نامی نوجوان کی چلتی ہوئی بائیک کو ٹکر دے دی تھی، لیکن مہلوک نوجوان شیوشنکر کے ساتھی ایری سوامی کے بیان سے یہ واضح ہوگیا کہ پہلے ہی سے حادثہ کا شکار ہوجانے والی بائیک کو بس کے ٹکر مارنے کے بعد یہ المناک حادثہ پیش آیا جس میں سفر کرنے والے 43 کے منجملہ 19 مسافرین بشمول 2 کمسن بچے ہلاک ہوگئے۔ ب