کرنول میںیوگاشعوربیداری پروگرام

   

Ferty9 Clinic

کرنول۔21؍جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گورنمنٹ اردومیڈیم جونیئرکالج کرنول میںپرنسپال ڈاکٹربی شمس الدین صاحب کی سرپرستی میںیوگاشعوربیداری پروگرام منعقدکیاگیا۔ اس موقعہ پرپرنسپال نے اساتذہ وطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوگاآج سے26000سال پہلے ایجادکیاگیا، صحت کے لئے یوگاکیاجاتارہا، بعدمیںچندمخصوص طبقات کے حدتک رہ گیا۔ انہوںنے کہاکہ یوگاکرنے سے صحت اچھی رہتی ہے، لیکن یوگاکرنے میںشرک وغیرہ سے پرہیزکریں، کوئی ایسے کارنامے یاافعال نہ کریںجس سے اللہ اوراس کے رسولﷺناراض ہوں، اسلام سے ہٹ کرکوئی فعل نہ ہو، جوبھی کریںاسلام کے دائرہ میںکریں۔ مثلاسورج نمسکاروغیرہ کی اسلام میںبالکل اجازت نہیں۔ ایسے کاموںسے پرہیز کریں۔اس موقعہ پرکالج کے تمام اساتذہ اورطلبہ شریک رہے۔