کرنول:علماء جامعہ نظامیہ آرگنائزیشن حیدرآباد اور جامعہ قمر الھدٰی کرنول کی جانب سے جلسہ تذکرہ خلیفہ اول ابو بکر صدیقؓ منعقدکیاگیا۔درگاہ حضرت سیدکریم اللہ شاہ قادریؒ کے میدان میں منعقدہ اجلاس سے مولانا سید شاہ توفیق اللہ بخاری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔پروگرام کی صدارت سید شاہ سرفراز قادری نے کی۔اجلاس کی سید شاہ مبشر پاشاہ قادری نے نگرانی کی۔جلسہ سے مولانا نے کہا کہ خلیفہ اول ابو بکر صدیقؓکی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پرزوردیا۔مولانا نے کہا کہ حضرت ابوبکر ؓ کو تمام صحابہؓ میںافضلیت وفوقیت حاصل ہے۔ان کے مقام مرتبہ کواللہ ورسول ؐ نے خود بلندکیاہے۔آج لوگ اپنی کم علمی کی بدولت صحابہؓ کے درمیان فرق پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ایسے لوگوں سے دوری اختیار کرنا ضروری ہے۔
