سرپنچ کی شکایت پر تعمیر روکنے حکومت کو ہدایت
حیدرآباد۔/10 اگسٹ، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے کرنول ضلع کے سنگاورم میں محکمہ آبپاشی کی اراضی پر سکریٹریٹ کی تعمیر پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے تعمیری کاموں کو فوری روکنے کی ہدایت دی ہے۔ سکریٹریٹ کی تعمیر پر ناگیندر نامی سرپنچ نے عدالت میں درخواست دائر کی۔ درخواست گذار نے گاؤں میں تعمیر کے بجائے دور فاصلہ پر سکریٹریٹ کی تعمیر پر اعتراض جتایا ہے۔ درخواست گذار نے تعمیر کیلئے کنٹراکٹر کو 9 لاکھ روپئے کی ادائیگی اور اس سلسلہ میں سرپنچ کو پنچایت سکریٹری کی جانب سے نوٹس کی اجرائی پر اعتراض جتایا۔ ہائی کورٹ نے پنچایت سکریٹری کی جانب سے سرپنچ کو نوٹس کی اجرائی پر برہمی کا اظہار کیا۔ درخواست گذار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سرپنچ آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے ہیں لہذا برسراقتدار پارٹی کی جانب سے انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔