علماء و مشائخین کی شرکت و خطاب، حضرت علی ؓ کی عظمت ورفعت کا تذکرہ
کرنول۔ 25 جولائی(ذریعہ میل) جنوبی ہندوستان کے کرنول شہر میں آرام فرما شہزادہ حضرت سیدنا امام علی موسیٰ ؒ قطب الاقطاب حضرت سید شاہ محمد طاہر حسینی رضوی قادری رحمہ اللہ کے317ویں ڈاکٹر سیدشاہ محمد اسماعیل پیر حسینی رضوی قادریؒ کے تیسرے سالانہ اعراس شریف تقاریب کا جی بی مسجد چوک بازار میں نہایت ہی عقیدت واحترام کیساتھ انعقادعمل میں آیا۔اس طرح حضرت سیدنا مولائے کائینات علیؓ کانفرنس کاکامیاب انعقاد عمل میں آیا،مولانا سید یوسف ہادی قادری ، مفتی سید شاہ محمد حسینی پیررضوی قادری ، الحاج سیدشاہ رفیع الدین حسینی رضوی نے شرکت کی۔ الحاج سیدشاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فاتح خیبر مولائے کائنات خلیف رسولؐ امیرالمؤمنین حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم خاتم النبیینؐ کے چچا زادبھائی داماد رسولؐ کیساتھ ساتھ نوجوانان جنت کے سردار حسنینؓ کریمین کے والد ماجدہیں، خاتم النبیؐ نے فر مایا علیؓ سے مومن عداوت نہیں کرے گا اور منافق کبھی محبت نہیں کریگا،علیؓ کا دیکھنا عبادت، کانفرنس سے مولانا پروفیسر ڈاکتر سیدشاہ محمدعبد المعزحسینی رضوی قادری شرفی، مولانا عامر شرفی ،مولانا محبوب رضوی،مولانا اقبال رضوی ودیگرنے بھی خطاب کیا ۔ شہ نشین پرڈاکٹر سیدشاہ محمد طاہر حسینی رضوی قادری طاہری،جناب سیدشاہ محمد احمدحسینی رضوی قادری طاہری، جناب سید شاہ محمد اطہرحسینی رضوی قادری طاہری،علامہ سیدشاہ عِماد الدین قادری الجیلانی،علامہ سید شاہ معروف پیر قادری،علامہ الحاج سید شاہ مْنتَجِبْ الدین قادری،علامہ سید مْعِید قادری،علامہ سید شاہ سیف الدین قادری،ضلع محبوب نگرصدرقاضی حضرت قاضی سیدشاہ غوث محی الدین قادری، اسدالعلماء مولانا محمدمحسن پاشاہ نقشبندی جنرل سیکریٹری کل ہندسنی علماء مشائخ بورڈ،الحاج محمد ابرھیم نقشبندی،علامہ ڈاکٹر محمد غیاث پاشاہ قادری حکم شرفی ، الحاج محمد عبدالھادی ایڈوکیٹ ، الحاج محمد عتیق احمد، قاضی مجیب الدین قادری،جناب سید شاہ سعادت اللہ حسینی،جناب محمد حفیظ الدین رکن اسمبلی کرنول،الحاج محمدعبدالضمیر طاہری قادری کے علاوہ سینکڑوں مرد و خواتین نے بارش کے باوجود بھی شرکت کی۔ دف پر جناب محمد باوزیر شرفی قادری گولڈمیڈلسٹ اور رفاعی فقراء نے حمدیہ، نعتیہ ،منقبتی کلام پیش کرکے خوب داد و تحسین حاصل کی۔ پیرطریقت حضرت الحاج سیدشاہ محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی کی نگرانی میں قبلِ اذان فجرتک طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کابھی اہتمام کیا گیا تھا۔