حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کرنول کے اُن جونیر ڈاکٹرس اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کی ہمت کی تعریف ہونی چاہئے جو کرنول گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل میں کورونا وائرس سے پازیٹیو پائے گئے تھے اور اب صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی وہ ڈیوٹی پر واپس آچکے ہیں ان میں سے ایک لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ وہ اپنی زندگی سے کھیل رہی ہیں لیکن وہ اپنے فرائض انجام دینے کے لیے پابند عہد ہے ۔ انہیں مریضوں کے علاج کے لیے دواخانہ واپس آنے کی خوشی ہے ۔ ایک اور لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ چار خواتین کی زچگی انجام دے چکی ہیں ۔ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نریندر ناتھ نے ڈاکٹرس پی جی اسٹوڈنٹس اور تمام پی جی طلبہ کو خراج تحسین پیش کیا جو کورونا مریضوں کے علاج میں مصروف ہیں ۔۔
