حیدرآباد۔ 4مارچ (یو این آئی) تلگودیشم کے سینئر لیڈر وکرنول کے سابق مئیر بی اننتیا نے بدھوار پیٹ علاقہ میں واقع اپنے مکان میں پھانسی لینے کی کوشش کی تاہم ان کے ارکان خاندان نے ان کو فوری طورپر کرنول کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔اطلاعات کے مطابق اننتیا کی پارٹی کے بعض لیڈروں نے بے عزتی کی تھی۔وہ مالی مشکلات کا بھی سامنا کررہے تھے۔ان مسائل پر مایوسی کے عالم میں انہوں نے خودکشی کی کوشش کی۔ان کاعلاج اسپتال میں کیاجارہا ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ ان کی صحت مستحکم ہے ۔انہوں نے اپوزیشن تلگودیشم جماعت کے کئی دھرنوں اور احتجاج میں بھی حصہ لیا تھا اور وہ پارٹی کے کافی سرگرم لیڈر ہیں۔ان کے اقدام خودکشی کی اطلاع پاکر پارٹی لیڈروں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچی جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔ان لیڈروں نے ان کے ارکان خاندان سے ملاقات کی۔