ایک عالم دین شدید زخمی ، متوفی دو علماء کی گلبرگہ میں اور ایک کی کرنول میں نماز جنازہ
گلبرگہ : یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ مولانا محمد یحی ٰ باقوی اور مولانا محمد نوح صدر انڈئین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ کے بہنوئی مولانا اشرف علی فیضی (حج کمیٹی ،نیا محلہ گلبرگہ ) یکم اگست کی رات بعد نماز عشاء بذریعہ کار بنگلور سے گلبرگہ واپس ہورہے تھے کہ اسی رات 3بجے کرنول (آندھرا پردیش) کے قریب گتی کے مقام پرکار حادثہ کا شکار ہوگئی اور موقع واردات پرہی مولانا اشرف علی صاحب تین علماء کرام انتقال کرگئے۔ مرحو م مولاناشرف علی کے ساتھ مولانا لائق علی کی نماز جنازہ بھی گلبرگہ 3اگست کو مسجد مصطفی میںادا کی گئی ، مولانا اشرف علی کی تدفین مسجد مصطفی سے متصل قبرستان میںعمل میںآئی جبکہ مولانا لائق علی کی تدفین ان کے آبائی وطن ابلی تعلقہ الندمیںہوئی۔مولانا قاسم علی کو ان کے آبائی وطن کرنول لے جایا گیا۔ اُن کی نماز جنازہ اور تدفین وہیں عمل میںلائی گئی ۔ مولانا اشرف علی صاحب کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ اس کار حادثہ میں مولانا اشرف علی کے علاوہ مولانا محمد لائق علی ،(حج کمیٹی نیا محلہ گلبرگہ ) اور مولانا قاسم علی (کرنول) بھی جائے حادثہ پر ہی انتقال کرگئے ۔ حادثہ میں مولانا حمید اللہ (سابق استاذ دارالعلوم دیوبند) شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثہ اتنابھیانک تھا کہ ٹرک اور بلیرو کار آپس میں پیوست ہوگئے تھے۔ مولانا لائق علی کے متعلقین میں ایک بیوہ ، دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ، مولانا محمد اشرف علی اور مولانا محمد لائق علی صاحب عرصہ ء دراز سے حج کمیٹی نیا محلہ میںحجاج کرام کی خدمت کرتے آرہے تھے ہم دعا گو ہیںکہ اللہ تعالی ان کی خدمات قبول کرکے مغفرت فرمائے انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔سینئیر صحیفہ نگاران ایم اے حکیم شاکر، حامد اکمل(مدیر ایقان) محی الدین پاشاہ، ڈاکٹر ماجد داغی ، محبوب علی کے علاوہ کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم کے عہدہ داران علیم احمد ، شاہ نواز خان شاہین ، اسد علی انصاری ، افضال محموداور دیگر کئی ایک حضرات نے اس المناک حادثہ پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا ہونے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا ہونے کی دعا کی ہے، حادثہ میںشدید زخمی ہونے والے عالم دین مولانا حمید اللہ صاحب کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئی ہے ۔
