کرن بیدی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پدوچیری کے وزیر کی دھمکی

   

پڈوچیری۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پڈوچیری کے وزیر صحت و سیاحت ملاڈی کرشنا رائو نے جمعہ کو کہا کہ لیفٹننٹ گورنر کرن بیدی کے خلاف وہ قانونی کارروائی کریں گے کیوں کہ 2016ء میں وہ (بیدی) اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے مختلف ترقیاتی اسکیموں پر عمل آوری میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہیں۔ کرشنا رائو نے ا خباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرن بیدی مختلف فلاحی و ترقیاتی پروگراموں پر عمل آوری میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ آئی اے ایس افسران کے ساتھ بیدی کے مبینہ دھمکی آمیز رویہ پر اعتراض کرتے ہوئے رائو نے کہا کہ سابق آئی پی ایس افسر کرن بیدی بحیثیت لیفٹننٹ گورنر یہاں برسر خدمت تاملناڈو کے آئی اے ایس افسران کو نشانہ بنارہی ہیں۔