ممبئی۔بالی ووڈ فلمساز کرن جوہرکا پروگرام کافی وتھ کرن ہمیشہ ہی فلم انڈسٹری میں نئے نئے تنازعات کا سبب بنتا ہے لیکن سیزن 7 میں تو کرن جوہر نے تمام حدیں پارکردیں۔تیسری قسط میں سمانتھا پربھو اور اکشے کمار کو مدعو کیا گیا تھا جس میں سمانتھا سے زیادہ تر سوالات صرف ان کی طلاق سے متعلق کیے گئے۔دوسری طرف کرن نے اکشے کمار سے بھی زیادہ تر سوالات صرف اس بارے میں کیے کہ ان کی کامیاب شادی شدہ زندگی کا رازکیا ہے۔کرن جوہر کے اس رویے کا مداحوں نے بہت برا مانا اور ان پر شدید تنقید کی ۔ یہاں تک کہ ان کو ’دقیانوسی چچا تک کہہ دیا۔بہت سے مداحوں نے کہا کہ کرن جوہر زیادہ ہی گرگئے کیونکہ سمانتھا اپنی طلاق کے دکھ میں ہیں اورکرن نے ان کے زخموں پر نمک چھڑکا۔