کرن جوہر نے تلگو ہٹ ’’جرسی‘‘ کے ہندی ری میک حقوق خرید لئے

   

Ferty9 Clinic

تلگو ہٹ فلم ارجن ریڈی کے ری میک کبیر سنگھ کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد اب خبر ہے کہ پروڈیوسر کرن جوہر نانی اسٹار فلم جرسی کے ہندی ری میک حقوق حاصل کرلئے ہیں۔ اس فلم کو سندیپ ونگا نے ڈائرکٹ کیا تھا لیکن اب اس کا ہندی ورژن گوتم تنوری ڈائرکٹ کریں گے۔ اس ہندی حقوق کے لئے دونوں پروڈیوسرس نے پچھلے ہفتہ ایک معاہدہ مکمل کیا ہے۔ اب یہ حقوق کرن جوہر نے اس کے لئے کتنی رقم اداکی یہ بات سامنے نہیں آسکی توقع یہ بھی کی جارہی ہے کہ جرسی کے ہندی ری میک میں بھی شاہد کپور کو ہی کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔