کرن جوہر 12 ماہ میں7 فلمیں ریلیز کریں گے

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ فلمیں سال 2023 میں باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہیں۔ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے باکس آفس پر ایک کے بعد ایک کئی ریکارڈ بنائے۔ اس کے بعد ادا شرما کی فلم نے آتے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی۔ ادا شرما کی کم بجٹ والی فلم نے باکس آفس پر200 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبارکیا۔ اس سب کے بعد اب کرن جوہر اپنی کئی فلموں سے باکس آفس پر دھوم مچانے والے ہیں۔ کرن جوہر ایک یا دونہیں بلکہ7 فلمیں لے کر باکس آفس پر ریکارڈ توڑنے آرہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کرن جوہر ایک کے بعد ایک 7 فلموں کے ساتھ منظر عام پر آنے والے ہیں۔ کرن جوہر کی یہ فلمیں آنے والے12 ماہ میں ریلیز ہونے والی ہیں۔کرن جوہر کی فلموں کی فہرست میں کئی بڑی فلموں کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں عالیہ بھٹ رنویر سنگھ کی راکی اور رانی کی محبت کی کہانی سے لے کر سدھارتھ ملہوترا تک، دیشا پتانی اور راشی کھنہ اسٹارر یودھا شامل ہے۔ اس کے علاوہ جھانوی کپور اور راجکمار راؤکی فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی، وکی کوشل اور ترپتی ڈمری کی فلم میرے محبوب میرے صنم کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔ سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان بھی کرن جوہر کی فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کئی فلموں پر کام جاری ہے۔کرن جوہر کی یہ فلم باکس آفس کے ساتھ ساتھ او ٹی ٹی پر بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ سارہ علی خان کی اے وطن میرے وطن امیزون پرائم پر ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ کرن جوہر اکشے کمار کے ساتھ ایک فلم بھی بنارہے ہیں۔