کروز پارٹی میں موجود داڑھی والا شخص سیکس ریاکٹ کا سرغنہ؟

   

ممبئی : کروز ڈرگ کیس میں مہاراشٹرا کے وزیر نواب ملک نے آج ایک بار پھر این سی بی آفیسر سمیر وانکھیڈے کو نشانہ بناتے ہوئے نئے الزامات لگائے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کروز پر جس داڑھی والے شخص کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے وہ کاشف خان ہے جو سیکس ریاکٹ چلاتا ہے۔ نواب ملک کا دعویٰ ہے کہ کاشف فیشن ٹی وی کا سربراہ ہے اور بڑے پیمانے پر سیکس ریاکٹ کا سرغنہ ہے ۔ اُس روز کے پروگرام میں ایک ایونٹ کاشف کی جانب سے بھی رکھا گیا تھا ۔ این سی پی لیڈر ملک نے سمیر سے سوال کیا تھا کہ یہ داڑھی والا کون ہے ؟ اسے گرفتار کیوں نہیں کیا گیا ۔ آج انہوں نے خود اس کا انکشاف کردیا ۔