کروشیا سیمی فائنل میں داخل، برازیل پنالٹیز پر خارج

,

   

قطر فیفا ورلڈ کپ کے جمعہ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے دنیا کی سب سے مشہور ٹیم برازیل کو پنالٹیز پر 4-2 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ الریان میں منعقدہ مقابلہ 90 منٹ کے ریگولر ٹائم میں 0-0 سے برابر رہا۔ اکسٹرا ٹائم میں اسکور 1-1 ہوا۔ چنانچہ پنالٹی شوٹ آوٹ کا طریقہ اختیار کرنا پڑا جس میں کروشیائی کھلاڑیوں نے 4 گول کئے جبکہ برازیل صرف 2 کے ساتھ ورلڈ کپ سے خارج ہوگیا۔