کرونا اور اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے درمیان وزیراعظم مودی نے اعلی سطحی اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا

,

   

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ نو عمروں کو کویڈ ویکسین مشن موڈ میں لگایا جانا چاہیے جبکہ کرونا وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے ضلع کی سطح پر صحت کے مناسب ڈھانچے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے ، کل کویڈ کی صورتحال پر ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کویڈ اثرات سے نمٹنے کی کوششوں کو عوامی تحریک میں تبدیل کرنا چاہیے، میٹنگ میں صحت کے بنیادی ڈھانچے اور تیاریوں، کویڈ ویکسینیشن اور اومیکرون کی صورتحال کا جائزہ لیا..