کرونا وائرس:اترپردیش وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لاک ڈاؤن پر سنجیدگی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا

   

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کے روز ریاست کے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے لیں اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے لئے گھر کے اندر ہی رہیں۔

ریاستی حکومت نے وبائی امراض کے پیش نظر پہلے مرحلے میں ریاست کے 16 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کیا کہ میری آپ سب سے اپیل ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے لیں۔ گھر کے اندر ہی رہیں، اپنی حفاظت کریں ، اپنے کنبہ کو بچائیں، ہر ایک سے گذارش ہے کہ وہ اس وبا کے خلاف لڑنے کیلئے جو ہدایات دی گئی ہیں اس پر سختی سے عمل کریں۔

سب سینئر عہدیداران اس صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ لوگ اس عرصے میں گھر کے اندر ہی رہیں۔

 قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستی حکومتوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے قواعد و ضوابط کو نافذ کیا جائے کیونکہ انہوں نے نوٹ کیا کہ بہت سے لوگ اس اقدام کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔