شمس آباد ۔9مارچ ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ شمس آباد میںکروناوائرس کی وجہ سے مسافرین کی آمد و رفت میںکافی کمی ہوئی ہے ۔ شمس آباد ایئرپورٹ پر دنیا کے تقریباً ممالک سے مسافرین کی آمد ہوتی ہے ۔ وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے چین ، جاپان ، کوریا ،ملیشیاء ، سنگاپور و دیگر ممالک کے مسافرین کی آمد تقریباً بند ہوچکی ہے جس کی وجہ سے تین بلین ڈالر کے نقصان کا اندیشہ ہے اور ساتھ ہی چین و دیگر ممالک سے آنے والے کارگو پر بھی اثر پڑاہے ۔ اے سی آن ایشیا پسیفیک جو ایئرلائنس کی منسوخی سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے اقدامات کررہی ہے اور امید ہے کہ یہ مسئلہ جلد ختم ہوجائیگا ۔ ایئر لائنس دوبارہ بحال ہونگے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسوسی ایشن (IATA) بھی مجبور ہوگئی ہے کہ وہ فلائٹس کو منسوخ کی اجازت دے رہی ہے ۔